نصر الدین کی اہلیہ کی صدمہ سے موت

کاس گنج : یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر میں ہوئے فساد کے بعد اور چندن گپتا کو مارنے کے الزام میں جیل میں بند نصر الدین کی زوجہ کی صدمہ سے موت واقع ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی لوگ دیکھنے آگئے۔

قبرستان میں تدفین کے وقت جیل سے نصر الدین اور ان کے بیٹے اکرام کو پولیس کی نگرانی میں دیڑھ گھنٹے کے لئے لا یا گیا۔رشتہ داروں نے بتا یا کہ ساٹھ سالہ حسین بانو فساد کے دن اپنے بے قصور شوہر اور بیٹے کو چندن کے قتل اور تشدد میں ملوث ہو نے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔وہ اس صد مہ سے کومہ میں چلی گئی تھیں۔

اسپتال میں شریک کیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔حسین بانو کی موت سے سارے محلہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔