نشہ کے عادی شخص کی خودکشی

بھینسہ26؍ ا گسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھینسہ منڈل کے موضع پانگری کے ایک حمال نے نشہ کی عادت اور کام نہ ہونے کی وجہ سے جراثیم کش دواپیکر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے بموجب کالیوار کُنڈی با عمر46 سال بھینسہ منڈل کے موضع پانگری کا متوطن تھا۔جو گذشتہ کئی دنوں سے شراب نوشی میں مبتلا ہوچکا تھا ۔اور کچھ کام نہ ہونے کی وجہ سے صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے ہی مکان میں جراثیم کش دوا پی لی۔جسے گھر کے افراد نے تشویشناک حالت میں بذریعہ ایمبولینس108 بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاںدورانِ علاج یہ شخص فوت ہوگیا۔نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں کیا گیا۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کیاگیا۔ اور اس سلسلہ میں بھینسہ رورل اسٹنٹ سب انسپکٹرنارا ئن راوٗ نے ایک کیس درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔