نریندر مودی کے نام کے ساتھ چوکیدار کے لاحقہ کی برخاستگی

نئی دہلی ۔ 23مئی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے نام کے ساتھ ’’چوکیدار‘‘ کا لاحقہ نکال دیا ۔لیکن انہوں نے کہا کہ وہ لفظ ان کی شخصیت کا ایک حصہ رہے گا ۔ مودی نے مزید بتایا کہ چوکیدار ان کے ٹوئیٹر ہینڈل میں 17مارچ کو انہوں نے لگایا تھا ، یہ لاحقہ انہوں نے اس وقت لگایا تھا جب وہ سوشیل میڈیا پر اپنی مہم چلارہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اب وقت آچکا ہے کہ چوکیدار کے جذبہ کو ایک نئی سطح تک لے جایا جائے اور اس جذبے کو ہر لمحہ زندہ رکھا جائے ۔ ہندوستان کی ترقی کیلئے مسلسل کام کیا جاتا رہے ۔بی جے پی کے کئی قائدین امیت شاہ ، راجناتھ سنگھ ،جیٹلی نے بھی چوکیدار کا نام لگالیا تھا۔