نریندر مودی کو دورہ فرانس کی دعوت

نئی دہلی 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے صدر فرینکوئی ہولینڈے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ فرانس کی دعوت دی ہے ۔ صدر فرانس کا یہ دعوت نامی صدر فرانس کے خصوصی قاصد فیبئیس کل نریندر مودی کے حوالے کرینگے جب ان کی ملاقات ہونے والی ہے ۔ فرانس کے وزیر خارجہ لارینٹ فیبئیس نے کہا کہ وہ کل ومیر اعظم مودی سے ملاقات کرکے انہیں صدر فرانس کی جانب سے فرانس کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ حوالے کرینگے ۔ امکان ہے کہ مودی ماہ ستمبر میں ہی فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں جب وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دورہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری پیدا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے تعلقات قدیم اور مستحکم ہیں ۔ مسٹر لارینٹ نے آج دہلی میں وزیر خارجہ سشما سواراج سے ملاقات کی ہے ۔