نریندر مودی ، روئے زمین پر شیطان صفت انسان

نریندر مودی ، روئے زمین پر شیطان صفت انسان
ہمناآباد میں الیاس سیٹھ کی خیرمقدمی تقریب میں کانگریس لیڈروں کا الزام

ہمناآباد /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اسٹار فنکشن ہال ہمناآباد میں رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے الیاس سیٹھ نائب صدر کے پی سی سی آئی اقلیتی سیل کے قافلے کا شاندار استقبال کیا جناب سید مزمل حسینی برادرہ سجادہ نشین گلسرم شریف ، قاضی ارشد علی صدرDCCI، ارشاد پہلوان سابق رکن بلدیہ بیدر ، سمیع الدین ، طاہر علی گلبرگہ، وسیم احمد ، احسان کمال پرویز،یوتھ لیڈر DCCIبیدر خلیل احمد کالگی کے علاوہ دیگر حضرات الیاس سیٹھ کے قافلے میں شامل تھے اس موقع پر منعقدہ جلسہ میں جناب احمد پاشاہ کانگریس قائدافسراحمد صدر میونسپل ہمناآباد نے خیر مقدم کیا ۔ حیدرآباد کرناٹک جن پرا سنگھرش سمیتی کے تنویر سلمان اور ڈاکٹر ماجد داغی نے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مجوزہ اقلیتی یونیورسٹی کو بیدر میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا مولانا صادق بن آدم نے ایم ایل اے راج شیکھر پاٹل کو ہدایت دی کے وہ مسلمانوں کے معاملے میں توجہ دیکر کام کریں اور اپنا راج دھرم نبھائیں ہیلے بہانے سے کام نہیں چلے گا مولانا صادق حال ہی میں ہمناآباد کے مسلمانوں ، نوجوانوں کے ساتھ پیش آنے والے مظالم کا حوالہ دیکر بات کر رہے تھے کے معصوم افراد پر ظلم نہیں ہونا چاہئیے اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے صدر DCCIجناب قاضی ارشد علی نے کہا کہ جو کچھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں ان کو فراموش کرتے ہوئے اور آگے درپیش مسائل پر توجہ دیتے ہوئے مسلم نوجوان دانش مندی اور حکمت عملی سے کام لیں ۔مولانا سید مزمل حسینی برادر سجادہ نشین گلسرم شریف نے اپنے مختصر جامعہ خطاب میں کہا کہ مودی ایک خطرہ ہے اس میں تین سال کی اکڑ سو سال تک والی بات موجود ہے اسی لئے مذہبی دہشت پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں ۔ ایم ایل اے راج شیکھر پاٹل نے اپنے خطاب میں ہمناآباد میں پیش آئے واقعات کا بڑے درمندانہ انداز میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بسوراج پاٹل ہمناآباد صرف اور صرف مسلمانوں کی حمایت کی وجہ سے الیکشن جیتاکرتے تھے اور ان کی کامیابی میں مسلمان کو اہم کردار ہے مجھے یہ چیز ہمیشہ یاد رہے گی مگر کچھ نوجوان مشتعل ہو کر ماحول کو بگاڑنے کا کام کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ راج شیکھر پاٹل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشعورہ دیا مسائل کو حل کرتے ہوئے تنازعہ کو ختم کر دیا جانا چاہئے۔مناکھیلی: موضع منا کھلی میں الیاس سیٹھ کی آمد پر ٹھیک7بجے شام ایک جلسہ منعقد ہوا۔ منا کھلی کے علاوہ متنگی نرند و دیگر مواضعات کے پارٹی کارکنان شاندار خیر مقدم کیا ۔ بلاک کانگریس کے سرومنی، اقلیتی سیل کے فہیم الدین پٹیل، نور الدین سابق صدر و گرام پنچایت و موجودہ رکن کے علاوہ بے شمار پارٹی کارکنان موجود تھے ۔ جناب خلیل احمد کالگی کانگریس آئی رہنما گلبرگہ نے کہا کہ تاخیر سے آمد کے باوجود کارکنان کی کثیر تعداد کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کانگریس کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ سید مزمل حسینی برادر سجادہ نشین گلسرم شریف نے فی البدیہہ شعر کہا کہ ۔خدا کی خدائی میں فریاد کرتا ہوںالیاس سیٹھ کی محنت رنگ لائے یہ دعا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی روئے زمین پر ایک شطان صفت انسان ہے اس کے پیچھے بہت بدعائیں ہیں اس کے باوجود وہ ملک کا سربراہ بننا چاہتا ہے جو نا ممکن امر ہے۔جناب الیاس سیٹھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقلیتی طبقے کے جائز مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے سرکاری عہدیدران کی موجودگی میں ایک کار گاہ کا بہت جلد انعقاد عمل میں لایا جائے گا تاکہ سرکاری اسکیمات کا فائدہ عوام تک پہنچنے میں مدد ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کا پہلا دورہ ہے اور وہ تو صرف عوامی نمائندوں سے ملاقات کرنے کی غرض سے اس دورے پر ہیں۔ اس موقع پر صدر ضلع کانگریس اقلیتی سیل سمیع الدین بیدر کے یوتھ لیڈر وسیم احمد ،سیدعبدالرزاق، عبدالرزاق، محمد طاہر علی گلبرگہ یوسف جمعدار مناکھلی، عنایت علی باغبان موجود تھے۔دور دور مواضعات سے آنے والے مندوبین کے لئے حکام کا اہتمام کیا گیا تھا یہاں عیسائی طبقے سے تعلق رکھنے والے برادران وطن نے الحاج الیاس سیٹھ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل بیان کئے اور کہا کہ چونکہ بیدرمیں عیسائی مذہب کے لوگ کثیر تعداد میں موجود ہیں لہٰذا ان کے دیرینہ مسائل پر توجہ دی جائے اور پارٹی کے علاوہ دیگر معاملات میںمناسب نمائندگی دی جائے ۔ عیسائی طبقے سے ملاقات کرتے ہوئے الحاج الیاس سیٹھ نے اظہار مسرت کیا ۔