نریندر بھائی، عوام کیلئے بھی وقت دیجئے : اعظم خان

رامپور ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اترپردیش کے سینئر وزیر اعظم خان نے آج کہا ہیکہ انہیں عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے، وہ صرف بیرونی دوروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو اس حقیقت کا اندازہ کرنا چاہئے کہ دہلی اور بعض دیگر ریاستوں میں پارٹی کی انتخابی شکست کیلئے مودی ذمہ دار ہے۔ ان پالیسیوں کی وجہ سے اب عوامی رائے بالکل تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پر عوامی مسائل سے بے اعتنائی برتنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ’’نریندر بھائی، برائے مہربانی غریب اور پچھڑے طبقات کے مسائل پر بھی کچھ وقت دیجئے کیونکہ آپ خود کو سرحد کے پار مصروف رکھے ہوئے ہیں‘‘۔