نتیش کمار پر مودی سے حسد کا الزام

پٹنہ۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج جے ڈی یو کے سینئر قائد نتیش کمار پر الزام عائد کیا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ’حسد‘ کرتے ہیں۔ پاسوان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’نتیش کمار عرش سے فرش پر آگئے ہیں۔ اگر اب بھی نہیں سنبھلیں تو بھگتیں گے‘‘۔ انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے ایل جے پی اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کیساتھ بہار کی 40 میں سے 31 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ نتیش کمار کی جے ڈی یو صرف 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی۔ پاسوان کی ایل جے پی، این ڈی اے میں بی جے پی کی حلیف ہے۔