نتھنی : خوبصورت زیور

ایک سروے کے مطابق طالبات میں ناک چھدوانے کا رجحان بہت ہی کم ہوتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فیشن کے باوجود چہرے کی سادگی کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ نتھنی ہے ہی ایک ایسا زیور جو چہرے پر پہنایا جاتا ہے۔ دوسری طرف فیشن کے مارے وہ لڑکے لڑکیاں ہیں جو نہ صرف ناک بلکہ بھنوؤں، ہونٹوں، تھوڑی اور ماتھے کو بھی چھدوالیتے ہیں۔ عام طور پر خواتین سونے اور چاندی کی نتھنی ہی پہنتی ہیں کیونکہ مصنوعی زیور چہرے کی جلد کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ دُلہن کو تو ہر حال میں ناک کی زیبائش کرنا پڑتی ہے کیونکہ نتھنی کے بغیر روایتی دلہن کی جھلک نظر نہیں آتی۔ جن خواتین کی ناک چھدی ہوئی نہیں ہوتی، وہ کلپ والی نتھنی پہن سکتی ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ کچھ چہروں پر نتھنی بہت اچھی لگتی ہے۔ خاص طور پر تیکھی ناک والی خواتین پر یہ زیور خوب سجتا ہے۔