نتن یاہو کا دورہ ہند

نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت امورخارجہ نے آج کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو مختصر دورہ کیلئے ہندوستان کا سفر کریں گے، جس کی تفصیلات زیرترتیب ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ یہ دورہ محض چند گھنٹوں کا ہوسکتا ہے۔ وزارت کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نے اسرائیل کے وزیراعظم کا مختصر دورہ ہند پر استقبال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس دورہ کی تواریخ اور دیگر تفصیلات ہنوز ترتیب دی جارہی ہیں۔