نتن یاہو وزیراعظم اسرائیل منتخب

یروشلم ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر اسرائیل نے رسمی طور پر بنجامن نتن یاہو کو مسلسل چوتھی میعاد کیلئے وزیراعظم اسرائیل مقرر کرتے ہوئے انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی۔ اس سلسلہ میں قصرصدارت میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ صدر اسرائیل ریولن مابعد انتخابات پارٹی قائدین کے ساتھ مشاورت کرچکے تھے اور ان کی سفارشات کی بنیاد پر نتن یاہو کو رسمی طور پر ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرتے ہوئے انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی۔ یاہو کو 65.55 فیصد اور 120 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ نتن یاہو کو حریف بحیثیت مجموعی صرف 35 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ آئندہ ہفتوں میں نتن یاہو کو اپنے حریفوں کے ساتھ مخلوط حکومت بنانی پڑے گی۔