نتن گڈکری انتخابی ریلی کے دوران بے چینی سے دوچار

شملہ ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہماچل پردیش کے قبائلی ضلع کینار میں آج الیکشن ریلی کے دوران بے چینی کی شکایت کی اور اُن کا بلڈ پریشر بڑھ چکا تھا۔ ایک اسٹیٹ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کا فوری ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا اور بعد میں اُن کے آفیشل ہینڈل پر ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اُن کی حالت مستحکم ہے۔ بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ ریلی کے بعد گڈکری کا بلڈ شوگر لیول بھی بڑھ گیا تھا۔ اندرا گاندھی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جانک راج نے گڈکری کے طبی معائنہ کے بعد کہا کہ مرکزی وزیر کے مختلف ٹسٹ نارمل پائے گئے ہیں۔