نبیری حضرت حافظ سیدنا میر شجاع الدین حسین قادریؒ کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ نبیری قطب الہند حضرت حافظ سیدنا میر شجاع الدین حسین قادریؒ ، محل مبارک حضرت پیر صوفی سید شاہ عثمان علی قادری ابوالعلائی المعروف حاجی پاشاہ قبلہؒ نے بروز سہ شنبہ 23 شوال 18 جولائی کی اولین ساعتوں میں داعی اجل کو لبیک کہا ۔ مرحومہ ، حضرت مولانا الحاج صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی المعروف افتخار پاشاہ کی والدہ ہوتی ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد شجاعیہ چارمینار میں ادا کی گئی اور تدفین آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی پنچ محلہ روبرو چارمینار بس اسٹانڈ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا مفتی محمد عظیم الدین نے پڑھائی ۔ اس موقع پر حضرت سید شاہ شمیم الدین سرمت ، مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری ، مولانا سید قادر محی الدین سلیم پاشاہ قادری ، مولانا پیرزادہ سید شبیر نقشبندی ، مولانا شیخ محمد عبدالغفور قادری ، مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری المعروف آصف پاشاہ ، مولانا سید احمد پاشاہ قادری ، جناب ممتاز احمد خاں ، مولانا سید صادق پاشاہ قادری حد نوری ، مولانا سید نور الاصفیاء صوفی روحی اعظمی ، مولانا سید مظفر الدین چشتی ابوالعلائی ، مولانا سید عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی ، مولانا حسن بابا قادری لطیفی ، مولانا حامد حسین حسان فاروقی ، مولانا سید حیدر پاشاہ قادری ، حافظ و قاری محمد رضوان قریشی ، مولانا افتخار پاشاہ قادری ، مولانا فصیح الدین بیابانی ، مولانا سید قدیر پاشاہ بندہ نوازی ، مولانا انور پاشاہ قادری ، مولانا سید اعظم پاشاہ بندہ نوازی ، مولانا سید شاہ ابراہیم پاشاہ قادری ، مولانا سید محمد ابراہیم حسنی الحسینی قادری فاروقی پاشاہ زرین کلاہ ، مولانا سید سعادت اللہ بخاری چشتی ، جناب محسن بن عبداللہ بلعلہ ، جناب سہیل محمود قادری و دیگر علماء و مشائخین ، مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ فاتحہ سیوم 20 جولائی کو بعد نماز عصر آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی پنچ محلہ چارمینار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948960345 ۔ 9848297712 پر ربط کریں ۔۔