ناگالینڈ سیلاب :راج ناتھ کی مددکی یقین دہانی

نئی دہلی 30اگست (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ناگالینڈ کے وزیراعلی نفیوریوسے بات کرکے ریاست میں چٹانیں کھسکنے اور سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔وزیرداخلہ نے جمعرات کو مسٹر ریو سے بات کی اور انھیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مددکی یقین دہانی کرائی ۔انھوں نے وزیراعلی کو بتایاکہ راحت اور بچاؤمہم کے لئے مختلف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجی جارہی ہیں ۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا،”ناگالینڈ کے وزیراعلی نفیو ریو سے بات کی اور ریاست میں چٹانیں کھسکنے اور سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔”ریاست میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب آگیاہے ۔بارش کی وجہ سے کچھ مقامات پر چٹانیں کھسکنے کا واقعہ بھی پیش آیاہے ۔