ناپسندیدہ رشتہ سے دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) دیہاتی لڑکے سے رشتہ طئے کرنے پر دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ20 سالہ گوتمی جو لکشمی نارائن کالونی کے ساکن کمارا سوامی کی بیٹی تھی لڑکی ڈگری کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ حالیہ دنوں اس لڑکی کا رشتہ طئے کیا گیا اور اس کے والد ین نے دیہات کے لڑکے کو پسند کرتے ہوئے گوتمی کی شادی طئے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گوتمی دیہاتی لڑکے سے شادی کرنے کے فیصلہ سے ناراض تھی اور اپنی جانب سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا 31مارچ کو اس لڑکی کی شادی کی قطعی بات چیت مقرر کی گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔