نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے باٹا سنگارم علاقہ سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد کی ہے ۔ پولیس کے مطابق 20 تا 25 سال کے درمیان عمر والی اس خاتون کی شناخت کیلئے پولیس نے کوشش کا آغاز کردیا ہے ۔ جس کو مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق سروے نمبر376 باٹا سنگارم مضافات میں کھلی اراضی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی ۔ پولیس مقدمہ درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔