نامراد عاشق کے ہاتھوں خاتون نذر آتش

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف علاقہ میں ایک نامراد عاشق نے ایک خاتون کو زندہ جلا دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ممتا اس کے نامراد عاشق کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ ممتا کی شادی 6 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی تین لڑکیاں ہیں ۔ ممتا گذشتہ دنوں اس کے مائیکے واقعہ پہاڑی شریف آئی ہوئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقامی شخص سنتوش نے یہ اقدام کیا ۔ ذرائع کے مطابق ممتا جب کمرے میں تنہا تھی اس نے کھڑکی کے ذریعہ کیروسین آئیل چھڑک کر آگ لگادی اور اس حادثہ میں ممتا شدید جھلس کر فوت ہوگئی ۔ سنتوش نے شادی کے بعد بھی ممتا سے محبت جاری رکھی تھی اور ہر وقت وہ ممتا کو دھمکیاں دیتا تھا کہ تم میری نہیں ہوئی تو کسی کی بھی ہوکر رہنے نہیں دوں گا ۔ اور اس نے موقع کا فائدہ اٹھاکر ممتا کو ہلاک کردیا ۔ پہاڑی شریف پولیس نے بتایا کہ ممتا نرسمہا کی بیوی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔