نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک نامراد عاشق نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ 25 سالہ گنیش جو گاجولہ رامارام علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گنیش اپنے محلہ کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑکی بھی اس سے محبت کرتی تھی اور دونوں کے درمیان کافی دنوں سے مشاشقہ چل رہا تھا ۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی ۔ گذشتہ دنوں گنیش کی محبوبہ جس کا نام کرشنا وینی بتایا گیا ہے ۔ اس نے گنیش سے بات چیت بند کردی اور اس کی محبت کو ٹھکرادیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس آٹو ڈرائیور نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔