ناریل کا تیل جلد اور بالوں کیلئے فائدہ مند

میک اپ ریموور :کاٹن میں تھوڑا ناریل تیل لے کر اپنی آنکھوں پر اور آنکھوں کے نیچے لگائیں۔ اس کے بعد چہرے کو پانی سے دھولیں۔ یہ نہ صرف آپ کی آنکھوں کے پاس کی جلد کو نرم بنائے گا بلکہ آپ کے واٹر پروف مسکارا کو بھی آسانی سے ہٹادے گا۔
خشک جلد کیلئے :اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ناریل تیل سے بہتر کچھ نہیں۔ آپ گھٹنے، کہنی اور پیٹھ پر تیل لگائیں، یہ آپ کی جلد کو نرم و ملائم ہونے میں مدد دے گا۔
پھٹی ایڑیاں :رات کو سونے سے پہلے ناریل تیل کو اپنی پھٹی ایڑیوں پر لگایئے۔ اسے لگانے کے بعد موزے پہن لیں۔ صبح اُٹھنے پر آپ پائیں گی نرم و ملائم ایڑیاں۔
بالوں کیلئے : ناریل تیل بالوں کے جلدی بڑھنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کے بالوں کی کنڈیشننگ بھی کرتا ہے۔ اسی لئے سونے سے پہلے اپنے بالوں میں ناریل تیل لگائیں۔ صبح تک آپ کے بالوں سے نہ صرف خشکی ختم ہوجائے گی بلکہ یہ آپ کے بالوں کا ٹوٹنا بھی کم کرے گا۔