ناروے زو میں زیبرا کو ہلاک کرکے گوشت شیروں کو کھلایا گیا

کرسٹنیا ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ناروے کے زو حکام کو شدید تنقیدوں کا سامنا ہے کیوں کہ زور کے اندر سیاحوں کے سامنے زیبرا کو ہلاک کرکے اس کا گوشت شیروں کو کھلایا گیا ۔ ہلاک کردہ زیبرا کے گوشت اور ڈھانچہ کو شیروں کے پنجرے میں رکھ دیا گیا اور زو آنے والوں کے سامنے یہ گوشت شیروں نے کھایا ۔ زور اور امیوزمنٹ پارک کے شیروں کے پنجرے میں زیبرا کے ڈھانچہ کو دیکھ کر سیاحوں نے حیرت کا اظہار کیا ۔ زور حکام کا کہنا ہے کہ وہ لوگ زیبرا کو ہلاک کرنے کیلئے مجبور تھے کیوں کہ زور میں زیبرا کی تعدد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا تھا ۔ ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب ایک جوڑے نے زو کا دورہ اور مشاہدہ کرنے کے دوران ذبح کئے گئے زیبرا کی تصاویر لی اور اس کو فیس بک پر اس کیاپشن کے ساتھ پوسٹ کیا کہ ’’دیکھئے آج شیروں کا دن ہے ‘‘۔ اس واقعہ کو نہایت ہی ہولناک قرار دیا گیا اور دیگر نوجوانوں نے بھی اس کا مشاہدہ کرکے افسوس کیا ۔