نارتھرن کولڈ فیلڈ لمٹیڈ سنگ راولی میں اپرنٹس

حیدرآباد ۔ /10 اکٹوبر (سیاست نیوز) نارتھرن کولڈ فیلڈ لمیٹیڈ سنگ راؤلی (ایم پی) کی جانب سے ٹریڈ اپرنٹیز ٹریننگ کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ٹریڈ کے اعتبار سے مخلوعہ ولڈر (گیسس اینڈ الیکٹرانک) ۔ 88 ، الیکٹریشین 178 ، فٹر 174 ، جملہ 441 ہیں ۔ ٹریننگ کی مدت ایک سالہ ہوگی ۔ قابلیت کے اعتبار سے آٹھویں / دسویں ، آئی ٹی آئی کامیاب امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور امیدوار کی عمر 16 تا 24 برس کے درمیان ہونی چاہئیے اور امیدوار کا انتخاب کامیابی کے تناسب کے اعتبار سے کیا جائے گا ۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 12-11-2018 ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://nc/ci/.in/HI/index.php ملاحظہ کریں ۔