نارائن پیٹ میں کانگریس کا احتجاجی دھرنا

نارائن پیٹ ۔ 5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ضلع پریشد اجلاس محبوب نگر میں ہوئے ہنگامی آرائی اور ٹی آر ایس رکن اسمبلی مسٹر بالراج کے کانگریس رکن اسمبلیمکتھل مسٹر رام موہن ریڈی پر حملہ کے خلاف آج ضلع محبوب نگر بند کی ضلع کانگریس کمیٹی کی اپیل پر آج نارائن پیٹ میں بھی بند منایا گیا ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کانگریس کارکنوں نے بس ڈپو نارائن پیٹ کیروبرو دو گھنٹے تک دھرنا دیا ۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت اورکارکنوں کی گرفتاری کے بعد بسوں کی آمد و رفت بحال ہوئی ۔ تمام کاروباری ادارے‘ پٹرول بنک اور بازار رہے ۔ سینئر کانگریسی قائدین مسرز صراف کرشنا ‘ پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ گھنشام داس درک ‘ عبدالسلیم ایڈوکیٹ ‘ محمود قریشی ‘ سرفراز حسین انصاری ‘ رمیش ‘ راجو ‘ سرینواس و دیگر کو پولیس نے آج گرفتار کرتے ہوئے دوپہر انہیں رہا کردیا ۔ کل رات ٹی آر ایس قائد مسٹر مرزا جلیل بیگ کی کارپر کانگریس کارکنوں نے حملہ کردیا جس کے سبب کار کے شیشے ٹوٹ گئے اور کار کو شدید نقصان پہنچا ۔ آج ٹی آر ایس پارٹی آفس میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائدین مسرز بنڈی ‘ وینو گوپال ‘ جلیل بیگ ‘ صراف ناگراج ‘ معین الدین ‘ عبدالرحمن نے جلیل بیگ کی کار پر پتھراؤ اور تورپھوڑ ـکی سخت مذمت کی ۔ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ ٹی آر ایس پارٹی انچارج مسٹر کے شیوکمار ریڈی نے بھی مرزا جلیل بیگ کی کار پر حملہ کے علاوہ ضلع پریشد میٹنگ میں کانگریس قائدین کی ہنگامہ آرائی کیشدید مذمت کی ۔ مرزا جلیل بیگ ٹی آر ایس قائد نے ان کی کار پر پتھراؤ کے خلاف آج نارائن پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔