نارائن پیٹ میں عوامی مسائل کا جائزہ

اندرون ماہ گھر گھر نلوں سے پانی سربراہ کرنے رکن اسمبلی کا تیقن

نارائن پیٹ ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : رکن اسمبلی ایس راجند ریڈی نے مستقر نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 2 اور 3 کا صبح کے اولین ساعتوں میں دورہ کیا اور مقامی عوام سے راست ملاقات کے ذریعہ مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرپرسن بلدیہ محترمہ گندے انسویہ چندرا کانت کمشنر بلدیہ سریش ، وارڈ کونسلر شیواراج ، امیر الدین ایڈوکیٹ ، محمود انصاری ، محمد فیروز ، محمد چاند ، معین الدین پورلہ ، بلدی عہدیدار و ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کی عوام سے راست ملاقات کے دوران علاقہ کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور متعلقہ عہدیدار کو طلب کرتے ہوئے جلد یکسوئی کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ وارڈ میں پانی کے مسئلہ پر رکن اسمبلی نے عوام کو تیقن دیا کہ وہ ایک ماہ کے اندر ہر گھر کو نلوں کے ذریعہ روزانہ پانی کی سربراہ کو یقینی بنائیں گے ۔ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کی جانب سے وارڈ کے دورے پر مقامی مسلم قائدین جن میں قابل ذکر جناب محمد نظیر الدین صوفی ، جناب مقبول احمد صوفی ، جناب کاظم حسین گولکنڈی ، نے رکن اسمبلی کی شال پوشی کی اور رکن اسمبلی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کی جانب سے سڑکوں کی توسیع ، SLDC کالج کو گورنمنٹ ڈگری کالج میں تبدیلی ، تلنگانہ ریاست کا دوسرا سینک اسکول کے لیے منظوری قابل ذکر ترقیاتی اقدامات ہیں ۔ اس موقع پر محمد ریاض، عبدالوحید تاج ، نظیر الدین اور دیگر موجود تھے ۔۔