نارائن پیٹ میں ایس ایس سی امتحانات کے انتظامات کا جائزہ

نارائن پیٹ۔/6 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹریٹ نارائن پیٹ میں آج ضلع کلکٹر مسٹر ایس وینکٹ راؤ کی نگرانی میں ضلع کے تمام ایم ای او عہدیداروں کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس سی امتحانات سے متعلق ضلع کلکٹر نے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کو ایس ایس سی کے بہتر نتائج کیلئے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے ضلع کلکٹر مسٹر ایس وینکٹ راؤ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی و گلپوشی کی۔ اس موقع پر انچارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسٹر شنکر، مسٹر چندر شیکھر اور محترمہ اسریٰ قادری موجود تھے۔

اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلہ کیلئے
مٹ پلی میں گھر گھر مہم
مٹ پلی۔/6 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول مٹ پلی میں طلباء کے داخلہ کیلئے جماعت پنجم ، ششم، ہفتم ، ہشم میں طلباء کا آن لائن اندراج کروانے کیلئے پرنسپل اقراء کوثر نے اولیا طلباء سے خواہش کی اور کہا کہ طلباء کا آن لائن اندراج 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ طلباء کے داخلہ کیلئے تعلیمی عملہ مسرز یادگیری، پرنیے، کرن، محمد ریاض، کروناکر سری، سما لتا اور دیگر کے علاوہ ہاکرس فیڈریشن مٹ پلی کے صدر وکیل احمد نے اپنا تعاون پیش کیا اور گھر گھر جاکر اولیائے طلباء کو اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول مٹ پلی میں داخلہ کی خواہش کی۔ مہم کا آغاز محلہ گاجل پیٹ سے کیا گیا۔