نابالغ لڑکی سے شادی پر نوجوان کو عمر قید کی سزاء

ایروڈا ( تاملناڈو ) ۔ 30 ۔ اکٹوبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک مقامی عدالت نے 23 سالہ نوجوان کو ایک نابالغ لڑکی کا اغواء اور زبردستی شادی کرنے کے الزام میں سزائے عمر قید دی ہے ۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ متاثرہ لڑکی کو ایک لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کیا جائے ۔ استغاثہ کے بموجب ایروڈا سے 25 کلومیٹر دور چینی ملائی میں ایک تعمیراتی مزدور سریش نے گذشتہ سال 22 ستمبر کو ایک 17 سالہ لڑکی کا اغواء کیا اور میسور لیجا کر شادی کرلی تھی ۔ بعد ازاں ویلورو تاملناڈو میں رہائشی اختیار کرلی ۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے ان کا پتہ چلا کر گررفتار کرلیا تھا ۔

 

مدہوش ڈرائیور سماج کیلئے خطرہ
نئی دہلی۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدہوش ڈرائیور سماج کے لئے ایک خطرہ ہے۔ دہلی کی عدالت نے ایسے ایک ڈرائیور کو سنائی ہوئی 10 روزہ سزائے قید کالعدم کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اتل کمار گرگ مجسٹریٹ کی عدالت کے فیصلے کے خلاف گرجا شنکر تیواری کی اپیل کی سماعت کررہے تھے۔ جج نے تحت کی عدالت کے 27 ستمبر کے فیصلے کو برقرار رکھا اور کہا کہ مدھوش ڈرائیور سماج کیلئے ایک خطرہ ثابت ہوتا ہے۔ اس نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کو کالعدم کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔