نائیڈو کے چیمبرس کی تیاری میں تاخیر، واستو کے مطابق تزائن

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : این چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے سکریٹریٹ میں واقع اپنے چیمبرس سے باضابطہ کام شروع کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا کیوں کہ عہدیداروں نے آندھرا پردیش سکریٹریٹ کے ایل بلاک کی آٹھویں منزل پر واقع ان کے اس نئے دفتر کی مرمت و آہک پاشی کے لیے مزید وقت طلب کیا ہے ۔ چیف منسٹر نائیڈو فی الحال راج بھون کے قریب واقع لیک ویو گیسٹ ہاوز میں انہیں الاٹ کردہ چیمبرس سے اپنے سرکاری فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ توقع ہے کہ وہ یکم اکٹوبر کو سکریٹریٹ کے نئے چیمبرس کو منتقل ہوگئے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ چندرا بابو کی ہدایت پر چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ واستو کے مطابق نئے چیمبرس کی عصری تزائن کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
انٹرنیٹ اور آئی ٹی کے بڑے پیمانے پر استعمال کے لیے معروف چندرا بابو نائیڈو کے نئے چیمبرس بھی وائی فائی اور 4G کے علاوہ دیگر آئی ٹی خدمات سے آراستہ ہوں گے ۔۔