نائیویلی این ایل سی میں اپرنٹیز شپ کیلئے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ /10 اکٹوبر (سیاست نیوز) نائیویلی این ایل سی (ٹاملناڈو) انڈیا لمیٹیڈ کی جانب سے اپرنٹیز کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جس میں ٹیکنیشین اپرنٹیز ٹریننگ کی 335 جائیداد گرایجویٹ اپرنٹیز شپ کی 300 جائیداد ہیں اور جملہ 635 جائیداد ہیں ۔ شعبہ انجنیئرنگ میں میکانیکل ، الیکٹریکل ، سیول ، انسٹرومنٹیشن ، کیمیکل ، سائیننگ ، سی ایس ای اور ای سی ہیں اور قابلیت کے اعتبار سے متعلقہ انجنیئرنگ کورس میں 55% نمبرات سے ڈپلوما ، ڈگری کامیاب امیدوار درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے اور امیدوار کا انتخاب اس کے حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر ہوگا ۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں 16-10-18 تا 25-10-18 تک آن لائن داخل کرسکتے ہیں اور ہاٹ کاپی روانہ کرنے کی آخری تاریخ 30-10-18 ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.nicindia.com ملاحظہ کریں ۔