نائیلویلی لگنائٹ کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ میں تقررات

حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نائیلویلی لگنائیٹ کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ میں 460 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے میکانیکل انجینئیرنگ 90 الکٹریکل انجینیئرنگ 75 سیول انجینئیرنگ 25 انسٹرنیٹیشن 10 کمیکل انجینئیرنگ 10 ، مائننگ انجینئیرنگ 15 ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئیرنگ 15 الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن 10 مذکورہ تمام جائیدادیں ٹیکنیشن کیلئے ہیں ۔ جبکہ گریجویٹ کئے ہوئے افراد کیلئے مندرجہ ذیل جائیدادیں ہیں :میکانیکل انیجینئیرنگ 65 الکٹریکل انجینئیرنگ 65 سیول انجینئیرنگ 20 ، انسٹرومنٹیشن 10 کمیککل انجینئیرنگ 10 مائننگ انجینئیرنگ 15 کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینیئرنگ 15 الکٹرانک اینڈ کمیونکیشن 10 منتخب امیدواروں میں ٹیکنیشنس کو اسٹائفنڈ ماہانہ 3542 روپئے گریجویٹ منتخب امیدوارو کو 4984 دیا جائے گا ۔ قابلیت کے اعتبار سے امیدوار کو متعلقہ کورس میں 55 نشانات نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہو یا اس سے مماثل انجینئیرنگ ڈپلوما انجینئیرنگ ڈگری یکم اپریل 2015 یا اس کے بعد کامیاب کئے ہوئے ہوں اہل ہوں گے ۔ درخواست آن لائین کرنے کے بعد پرنٹ لیکر تمام ضروری اسنادات کی زیراکس کاپیاں منسلک کرکے پوسٹ کے ذریعہ 10 جنوری تک پہونچنے کے اعتبار سے روانہ کرنا ہوگا اور درخواست آن لائین کرنے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2018 ہوگی ۔ ہاٹ کاپی درخواست مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کریں اور مزید تفصیلات ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں ۔ درخواست ڈپٹی جنرل منیجر لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر این ایل سی انڈیا لمیٹیڈ بلاک 120 مائیولی 607803 پر روانہ کریں یا ویب سائیٹ www.nicindia.com ملاحظہ کریں ۔