نائجیریا میں کار بم دھماکہ، 9 ہلاک

مائیدوگوری ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیدوگوری کو پہنچنے والی شاہراہ پر ایک فوجی تلاشی چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے کار بم دھماکہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جو کار میں سفر کررہے تھ۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس حملہ میں جس کیلئے بوکوحرام کے انتہاء پسندوں کو موردالزام ٹھہرایا جارہا ہے آیا کوئی سپاہی بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وکٹراسوکو نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے اشارہ ملتا ہیکہ دھماکہ مواد سے لدی اس چھوٹی ویان کے مسافر اور ڈرائیور ہی ہلاک ہوئے ہیں۔