نائجیریا میں مسلح افراد نے دو غیر ملکی ملازمین کا اغوا کیا

ماسکو، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نا ئجیریا میں نیگر ڈیلٹا پٹرولیم ریسورس ( این ڈی پی آر ) تیل کمپنی کے دو غیر ملکی ملازمین کا مسلح افراد کے ایک گروہ نے اغوا کر لیا۔آپریشن ڈیلٹا سکیورٹی کے سربراہ ابراہیم اابو بکر نے یہ اطلاع دی۔مسٹر ابو بکر نے کہا‘‘کچھ مسلح افراد نے 27 اپریل کو صبح آٹھ بجے این ڈی پی آر میں گھس کر حملہ کر دیا اور دو ملازمین کا اغوا کر لیا۔ ہمیں جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی ہم نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہاں کوئی نہیں تھا اور ہم انہیں پکڑ نہیں پائے ۔ اغوا کئے گئے ملازمین کو بچانے اور ملزمان کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہے لیکن ہم این ڈی پی آر انتظامیہ کو مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے آپریشن کے لئے ضروری سکیورٹی مہیا کرائیں’’۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے شہری این ڈی پی آر کے ایک اور ملازم کا اغوا ہوا ہے ۔ مسلح افراد کس گروہ سے تھے اس کی اب تک اس کی وضاحت نہیں ہو پائی ۔ یہ ریاست نائجیریا کے جنوب حصے میں واقع ہے جو داعش کے دہشت گردوں کے تئیں مخلص رہنے والے بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی زد سے باہر ہے ۔