نائجیریا میں تشدد ،23 دیہاتی ہلاک

ابوجا۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے شمال مغربی صوبہ جامفرا میں کچھ مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کر دیا جس میں 23 دیہاتیوں کی موت ہو گئی۔جامفرا پولیس کے ترجمان محمد شیھو نے چہارشنبہ کو اس قتل عام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کو ہوئے اس حملہ میں کورا-نمودا علاقے کے ٹنگا اور قباجے کے گاؤں کے لوگ شدید طور سے متاثر ہوئے ہیں۔مسٹر شیھو نے کہا‘‘اس وقت متاثرہ علاقے میں حالات پرامن ہے اور پولیس کی ایک گشتی ٹیم کے علاوہ فوج اور فضائیہ متاثرہ علاقے کی نگرانی کر رہا ہے ۔ایک مقامی سرکاری اہلکار نے ژنہوا کو بتایا کہ 100 سے زائد موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاؤں میں اس وقت دھاوا بول دیا جب دیہی لوگ اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔گاؤں والوں کے قتل عام کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے لی ہے ۔جامفرا، پڑوسی ریاست کاڈونا میں حالیہ مہینوں میں مسلح گروپوں نے سلسلہ وار حملے کئے ہیں۔علاقے میں بار بار مویشیوں کو لے جانے کے واقعات اور مسلح گروپوں کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔