نائب صدرنشین اے پی منصوبہ بندی بورڈ کی میعاد میں توسیع

حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) حکومت آندھراپردیش نے نائب صدرنشین آندھراپردیش منصوبہ بندی بورڈ مسٹر سی کوٹومبا راؤ کی معیاد میں مزید دو سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلہ کی روشنی میں چیف سکریٹری ریاست آندھراپردیش مسٹر دنیش کمار نے احکامات بھی جاری کئے 17 جون 2014 سے مسٹر سی کوٹومبا راؤ نائب صدرنشین آندھراپردیش منصوبہ بندی بورڈ کے عہدے پر کابینی وزیر کے رتبہ پر فائز ہیں ۔