نئے وزیراعظم پاکستان کے چند اہم کابینی فیصلے

اسلام آباد ۔ 25 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) نئے منتخب وزیراعظم پاکستان عمران حان نے کابینی اجلاس میں فرسٹ کلاس فضائی سفر کی سہولت جو صدر ، چیف جسٹس ، سینیٹ چیرمین اور قومی اسمبلی اسپیکر کو حاصل تھی پر امتناع عائد کردیا۔ یہ تحریک پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے برسراقتدار آنے پر جمعہ کو سامنے آئی جس میں تمام سرکاری اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ۔ علاوہ ازیں عوام کی محنت و دیانت سے ادا کئے گئے ٹیکس آمدنی کو اپنی مرضی سے معتدبہ حصہ بطور فنڈس وزیراعظم ، فیڈرل منسٹرس اور قومی اسمبلی کے ممبرس کو حاصل تھی سختی سے فوری اثر کے ساتھ امتناع عائد کرتے ہوئے مکمل برخاست کردیا گیا۔یہ فیصلے ، فیڈرل کابینہ کی دوسری میٹنگ کے دوران جس کی صدارت عمران خان نے کی تھی ، لئے گئے ۔ کابینہ اس تجویز کو بھی مسترد کردیا کہ ہفتہ ایک بار تعطیل دی جائے اور ’’دوسرے ہفتہ ‘‘ کی تعطیل کو ختم کیا جائے۔ جملہ اوقات کار تمام سرکاری دفاتر 8 گھنٹے ہوں گے ۔