نئے عوامی رجحان کے سبب منفی سیاست کو شکست :بی جے پی

نئی دہلی ۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام) انتخابی نتائج کے ابتدائی رجحان جس میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہوچکی ہے بی جے پی لیڈرز نے کہاکہ نتائج سے صاف ظاہر ہے کہ نریندر مودی کے کاموں کے باعث اپوزیشن کی منفی سیاست کو شکست ہوگئی ہے اور سیاست کے رجحان میں بڑی تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں ۔ بی جے پی نائب صدر نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر بی جے پی اور مودی پر بھروسہ کیا ہے۔