نئے برقی توانائی پلانٹ کیلئے مقام کے تعین کا انتظار

ماسکو ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس انتظار کررہا ہیکہ ہندوستان نئے نیوکلیئر برقی توانائی پلانٹ کیلئے جگہ کی نشاندہی کرے۔ برقی توانائی کے کارخانے جو 1200 میگاواٹ کی پلانٹ تیار کریں گے، ہند ۔ روس معاہدہ کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔ ایک سینئر روسی عہدیدار نے کہا کہ ہمیں ہندوستان کی جانب سے نئے کارخانے کیلئے جگہ کی نشاندہی کا انتظار ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاریہ نیوکلیئر کانفرنس 2014ء کے دفاعی نظریہ پر مبنی ہے تاکہ ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال میں باہمی تعاون میں اضافہ کیا جائے۔ ہندوستان اور روس نے فیصلہ کیا ہیکہ آئندہ 10 سال میں 12 نیوکلیئر برقی توانائی کارخانے قائم کئے جائیں گے۔ کوڈنکولم میں روسی برقی توانائی کارخانے کے قیام کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔