نئی لوک سبھا میں 27 مسلم ایم پیز ، پہلے سے 4 زیادہ

نئی دہلی 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نئی لوک سبھا میں منتخب مسلم ارکان کی تعداد ایک دہے میں سب سے زیادہ 27 تک پہونچ گئی ہے جو گزشتہ مرتبہ 23 تھی۔ اِن میں سے ایک درجن ایم پیز اترپردیش اور مغربی بنگال سے آئے ہیں جبکہ بی جے پی کی جانب سے انتخابی میدان میں کھڑے کئے گئے 6 مسلم امیدواروں میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا۔ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے عام انتخابات میں شاندار جیت درج کرائی جبکہ تنہا بی جے پی کو 303 نشستیں ملی ہیں۔ فاروق عبداللہ ، اسداویسی، اعظم خان مسلم ایم پیز میں نمایاں ہیں۔