نئی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک 4 ماہ کی دلہن نے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نئی دلہن کو زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار مبینہ طور پر ہراساں کر رہے تھے جس کے سبب اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس جوبلی ہلز کے مطابق 20 ساالہ کے راجہ راجیشوری جو جوبلی ہلز علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیوی تھی اس خاتون کی شادی جون 2015 میں ہوئی تھی ۔ تاہم شادی کے چند روز بعد ہی سے اس خاتون کو ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
سیندھی کی عدم دستیابی پر عادی
خاتون کی خودسوزی
حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) سیندھی کی عادی خاتون نے سیندھی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی ۔ افضل گنج کے علاقہ گولی گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 48 سالہ خاتون وجئے لکشمی نے کل خودسوزی کرلی ۔ وجئے لکشمی گولی گوڑہ علاقہ کے ساکن چناریڈی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون شوہر کی موت کے بعد ہوٹل میں کام کرتی تھی اور سیندھی نوش کرنے کی عادی تھی ۔ گذشتہ 2 دنوں سے سیندھی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔