میں نے کیا گناہ کیا 

کہ میری بے عزتی کی جارہی ہے ؟ مودی کا سوال
فیس بک پر ایک شخص کے 22 جواب
امیت جین
وزیر اعظم مودی نے سوال کیا کہ ان کا کیا گناہ ہے کہ ان کی توہین کی جا رہی ہے ؟ ۔ ایک شخص نے 22 وجوہات بیان کی ہیں جو سوشیل میڈیا پر بہت زیادہ پھیل رہی ہیں۔ ایک شخص نے اپنے فیس بک پر جو جواب دیا ہے وہ بہت تیزی سے سوشیل میڈیا میں گشت کر رہا ہے ۔ حال ہی میں وزیر اعظم نے سوال کیا تھا کہ انہوں نے آخر کیا گناہ کیا ہے کہ کانگریس پارٹی مسلسل ان کی ہتک کر رہی ہے ۔
اپنے فیس بک پوسٹ میں دیودن چودھری نے وزیر اعظم کے سوالات کا 22 پوائنٹس کے ساتھ جواب دیا ہے ۔ ان کے پیش کردہ پوائنٹس یہ ہیں۔
1 : اس لئے کیونکہ ہندوستان کی معیشت کو نوٹ بندی کے ذریعہ تباہ کردیا گیا اور آپ اس فیصلے سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کر رہے ہیں ۔
2 : اس لئے کیونکہ ہماری اس قدیم تہذیب کے تکثیری سماج کی روایت کو تباہ کردیا گیا ہے اور منظم انداز میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے ۔ یہ صرف مذہبی بنیادو ں پر نہیں بلکہ علاقائی ‘ لسانی اور ثقافتی بنیادوں پر بھی کی جا رہی ہے ۔
3 : اس لئے کیونکہ ہندو ازم / سناتن دھرم کی تعلیمات کو تباہ کردیا گیا اور اس کی بجائے ساورکر کی فاشسٹ ہندوتوا کو ہندوازم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔
4 : اس لئے کیونکہ فرضی قوم پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ آپ کے کام اور پالیسیاں ہی ہندوستان کیلئے مضرت رساں ہیں۔
5 : اس لئے کیونکہ آپ کی حکومت ہندوستان کیلئے نہیں بلکہ ہندوتوا طاقتوں کیلئے ہے ۔ لالچی تاجروں اور بیرونی مفادات حاصلہ اور خاص طور پر صیہونی عالمی بینکنگ اداروں کیلئے کام کر رہی ہے ۔
6 : اس لئے کیونکہ جھوٹے وعدے کئے جا رہے ہیں اور جھوٹ کو فروغ دیا جارہا ہے اور اسے کئی چینلوں سے ہر روز پھیلایا جا رہا ہے ۔
7 : اسلئے کیونکہ مفروضہ پر مبنی عسکری قوم پرستی کو متعارف کروایا جا رہا ہے اور کسی کی پرائیوسی اور آزادی کو متاثر کرنے والے آدھار پر زور دیا جا رہا ہے ۔
8 : اس لئے کیونکہ دستور ہند کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور ایسے میڈیا و اداروں کو نقصان پہونچایا جا رہا ہے جو کسی طرح کی تنقید کرتے ہیں یا سچ و انصاف پر مبنی موقف اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
9 : اس لئے کیونکہ عوام کی آوازوں کی اور تکثیری سماج کی کوئی سماعت نہیں ہو رہی ہے اور صرف زبردستی اور دھمکیوں سے آمرانہ فیصلے مسلط کئے جا رہے ہیں۔
10 : اس لئے کیونکہ حکومت دانشوروں کے خلاف ہے اور نفرت کو سرگرمی سے فروغ دیا جا رہا ہے ۔
11 : اس لئے کیونکہ ناراضگی اور اظہار خیال کی آمادی کو کچلنے کیلئے ہر طرح کے حربے اختیار کئے جا رہے ہیں۔
12 : اس لئے کیونکہ 2014 سے ترقی کے اعداد و شمار گرتے ہی جا رہے ہیں۔
13 : اس لئے کیونکہ انسداد کرپشن کی فرضی مہم کے دعوے کئے جا رہے ہیں جبکہ حکومت کی حقیقی پالیسیاں اس کے برعکس اشارے کرتی ہیں۔
14 : اس لئے کیونکہ ان سوالوں سے آپ بچ رہے ہیں جو لوگ آپ سے کرنا چاہتے ہیں۔ اب تک آپ نے اقتدار پر آنے کے بعد سے ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی ہے ۔
15 : اس لئے کیونکہ صرف پی آر ‘ تشہیر ‘ پروگرامس اور پروپگنڈوں پر ہی توجہ دی جا رہی ہے لیکن قوم کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔
16 : اس لئے کیونکہ آپ نے ہندوستان کی روایتی ناوابستہ خارجہ پالیسی کو تباہ کردیا ہے ۔
17 : اس لئے کیونکہ انا ‘ نفرت اور لالچ کو فروغ دیا جا رہا ہے اور آپ تھیٹر کے انداز میں تقاریر کر رہے ہیں۔
18 : اس لئے کیونکہ آپ نے اپنے اطراف ایسے حاشیہ کو جمع کرلیا ہے جس کے پاس حکمرانی کی کوئی صلاحیت نہیں ہے ۔
19 : اسلئے کیونکہ آپ فرسودہ خیالات کے حامی ہیں ‘ آپ کی ترجیحات بے سمت ہیں اور آپ کارکردگی نہیں دکھاسکے ہیں۔
20: اس لئے کیونکہ سماجی انصاف کو نظر انداز کرتے ہوئے آپ ’ ترقی ‘ کے معنی سمجھنے سے قاصر ہیں۔
21 : اس لئے کیونکہ آپ بہت زیادہ امیر ہیں اور غریبوں اور مڈل کلاس طبقہ کو ایسی معاشی پالیسیوں کے تابع بنا رہے ہیں جن کی وجہ سے مغربی دنیا کھوکھلی ہوگئی ہے۔
22 : اس لئے کیونکہ زہر آلود ہندوتوا کے ذریعہ ہندوستان کے خلاف جنگ شروع کی گئی ہے اور حکومت میں عوام کے اعتماد اور بھروسہ کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔
اور پھر آپ یہ سوال کرتے ہیں کہ میں نے ایسا کیا گناہ کیا کہ میرے ساتھ یہ ہور ہا ہے ؟ ۔