میں ایکسپائری پرائم منسٹر کیساتھ اسٹیج شیئر نہیں کرسکتی :ممتا بنرجی

کلکتہ 6مئی (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے فانی طوفان پر وزیراعظم مودی کے ساتھ میٹنگ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایکسپائری وزیرا عظم مودی کے ساتھ ایک ہی اسٹیج شیئر نہیں کرسکتی ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں فانی طوفان پر وزیرا عظم مودی کے ساتھ میٹنگ سے متعلق کہا گیا تھا چوں کہ میں انتخاب میں مشغول ہوں اور اس وقت میں ایکسپائری وزیرا عظم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر نہیں کرسکتی ہوں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ 48گھنٹے سے میں کھڑکپور میں تھی اور دہلی سے کلکتہ فون آرہا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت فان طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے کے لائق ہے ۔انہیں مرکز سے کوئی مدد نہیں چاہیے ۔اگر ضرورت پڑی تو میں نئے وزیراعظم جونتائج آنے کے بعد بنیں گے سے مطالبہ کروں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت فیڈرل حکومت کے تقاضے کو پوار کرنے میں ناکام ہے ۔بغیر مجھ سے رابطہ کیے بغیر براہ راست چیف سکریٹری اور دیگر اعلیٰ پولس افسران سے مرکزی حکومت بات چیت کرتی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ چیف سیکریٹری وزیرا علیٰ کے ماتحت ہوتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ایکسپائری وزیراعظم’ کی وجہ سے انتخابی عمل دو مہینے پر مشتمل ہوگیا ہے اس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وزیرا عظم کو سب کچھ کرنے کا حق ہے کیا؟ یہ وزیراعظم اس وقت بے اختیار ہیں اور ملک گزشتہ پانچ سالوں سے ان کی وجہ سے پریشان ہے ۔