میک اپ برش کی نگہداشت

اگر برش میک اپ کی بدولت زیادہ خراب ہوچکا ہے تو اس پر شیمپو کے کئی قطرے ٹپکائیں لیکن اگر یہ زیادہ خراب نہیں تو اس کی صفائی کیلئے ایک ہی قطرہ کافی رہے گا ۔ اس شیمپو کو اچھی طرح برش کے اوپر ملیں اس طرح جھاگ بن جائے گا ۔
پھر برش کو دباکر میک اپ کے ذرات اس میں سے نکال لیں میک اپ کی باقیات جھاگ کے ساتھ باہر نکل جائیں گی ۔ پھر اسے پانی سے اچھی طرح دھولیں ۔ برش دھونے کے بعد اس کے ریشوں کو دباکر پانی نکال لیں اور جھٹک کر کسی مناسب جگہ پر صاف تولئے کے اوپر رکھ دیں ۔ اگر محسوس کریں کہ برش میں ابھی بھی خاصا پانی موجود ہے تو دوسرے تولئے کی مدد سے یا تولئے کو فولڈ کرکے برش کو تھپتھپائیں اور اسے اچھی طرح خشک ہونے کیلئے کسی ہوادار جگہ پر رکھ دیں ۔ برش کو مکمل طور پر خشک ہونے سے پہلے ( جلدی خشک کرنے کی خاطر ) ہئیر ڈرائیور ہرگز استعمال نہ کریں ۔ کیونکہ اس سے ریشے خراب ہوجاتے ہیں ۔ برش سکھانے کیلئے ہمیشہ فلیٹ رکھیں اگر آپ نے برش کو کسی چیز سے ٹکاکر کھڑا کیا تو اس طرح ہینڈل میں پانی جمع ہونے سے اس کے ریشے گل جائیں گے ۔