’ میک ان انڈیا ‘ جیسے اقدامات کے لیے مرکز کی تمام تر مدد

جوبلی ہلز میں فیاب موٹر سیکلس کا افتتاح ، مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے حیدرآباد میں جوبلی ہلز میں فیاب موٹر سیکلس کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس گروپ کی جانب سے حیدرآباد میں ریگل ریپٹر موٹر سیکلس کی تیاری کے لیے اس کے پراجکٹ میں پندرہ تا بیس ہزار لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ زائد از 600 کروڑ کے بزنس گروپ ، فیبلس اینڈ بیانڈ انٹرپرائزس کی حیدرآباد کی ذیلی کمپنی ، فیبلس اینڈ بیانڈ موٹرس انڈیا (FAB Motors) کی جانب سے Regal Raptor موٹر سیکلس کی تیاری کے لیے حیدرآباد کے مضافات میں ایک پروڈکشن فسیلٹی قائم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت میک ان انڈیا جیسے اقدامات کے لیے تمام تر مدد فراہم کررہی ہے اور بائیکس کے قابل گنجائش رینج کا آغاز کرنے پر اس گروپ کی ستائش کی ۔ FAB گروپ کی جانب سے FAB موٹر سیکلس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ فیاب موٹرس کے قابل گنجائش بائیکس کا رینج 4000 تا 2 لاکھ روپئے ہوگا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے ماڈلس اسٹریٹ بائیکس ، اسپورٹ بائیکس ، موپیڈس ، کروسر / چاپر اسکوٹرس کا آغاز کیا ۔ فیاب گروپ چیرمین ایم جی جیلانی نے تقریب کی صدارت کی ۔۔