میکسیکو میں بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں چھ ہلاک

میکسیکو سٹی۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کیوریتارو ریاست میں بحریہ ہیلی کے پٹر حادثے میں بحریہ کے پانچ افسران کے ساتھ محکمہ جنگلات کے ایک افسرکی موت ہوگئی۔ بحریہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر جمعہ کو دوپہر میں حادثہ کا شکار ہوگیاتھا۔مئی کے آغاز میں جنگل میں لگی آگ کو بجھانے میں مدد کرنے والے اس ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہفتے کو صبح برآمد کیا جا سکا کیوں کہ جمعہ کو خراب موسم کی وجہ سے بچاؤ کا کام ملتوی کرنا پڑا تھا۔میکسیکو کے صدر ایندریس مینئول لوپیز اوبریڈور نے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ متوفیوں میں ایک بحریہ کے کپتان، دو لیفٹننٹ، اور دو بحریہ کے اہلکار شامل ہیں۔