میکرون کی عمران خان کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے آج پاکستان کے نومنتخبہ وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے عام انتخابات میں ان کی (عمران) پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹیلیفون بات چیت کے دوران میکرون نے عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی جس پر عمران خان نے بھی میکرون سے اظہارتشکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر اور سودمند تعلقات کے علاوہ طویل شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ عمران خان نے میکرون کو علاقائی صورتحال سے بھی واقف کروایا خصوصی طور پر افغانستان میں پائیدار امن اور پاکستان کے ہندوستان سے تعلقات کی نوعیت پر بھی روشنی ڈالی۔