میڑچل میں سلیکان موبائیل تیار ساز کمپنی کا افتتاح ، کے ٹی آر کا دورہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( این ایس ایس) : وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تلنگانہ مسٹر تارک راما راؤ نے آج یہاں میڑچل کے صنعتی علاقہ میں سلیکان تیار ساز کمپنی کے یونٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے یونٹ کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سیل فون کمپنی کا افتتاح صرف ایک ابتدائی مرحلہ ہے جب کہ مائیکر میاکس اور دیگر ممتاز کمپنیاں بھی اپنے کثیر سرمایہ کے ذریعہ اپنے تیاری یونٹس قائم کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کمپنیوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے یونٹوں میں مزید وسعت دیں ۔ تارک راما راؤ نے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ یہاں پر مزید کئی کمپنیاں اپنے یونٹس کے قیام کے لیے آگے آئیں گے ۔ تلنگانہ میں صنعتی پالیسی کے ذریعہ کمپنیوں کو پرکشش ترغیبات فراہم کی جارہی ہے ۔ وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ہندوستان بھر میں مختلف موبائیل کمپنیاں تقریبا 100 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے اپنے یونٹس کو قائم کرتے ہوئے موبائیل تیار کررہی ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ میں بھی مزید کمپنیوں کے قیام پر زور دیا ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مستقبل میں تلنگانہ صنعتی شعبہ میں نمبر ایک ریاست کی حیثیت سے اپنا مقام پیدا کرے گا ۔۔