میڈیا کو بلیک میل کرنے وزیر بلدی نظم ونسق پر اندرسین ریڈی کا الزام

حیدرآباد30جون(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے سینئرلیڈر این اندرسین ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راو میڈیا کو بلیک میلنگ کر رہے ہیں۔اندرسین ریڈی نے کہاکہ وہ وزیر موصوف کے اس الزام کو بھی مسترد کرتے ہیں کہ میڈیا فرضی اسٹوریز کے لئے رقم حاصل کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کے تئیں کے ٹی راما راو کا رویہ نامناسب ہے ۔انہوں نے میاں پور اراضی گھپلہ بالخصوص اس میں وزیراعلی کی پیشی کے افسروں کے ملوث ہونے کے الزامات کے پیش نظر سی بی آئی کی جانچ کے احکام دینے میں ناکامی پر سوال اٹھائے ۔بی جے پی لیڈر نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس گھپلہ میں کانگریس کے بعض لیڈروں کا بھی ہاتھ ہے کیونکہ پارٹی ، اس اراضی گھپلہ کی سی بی آئی جانچ کروانے کے لئے اصرار نہیں کر رہی ہے ۔