میٹریس بہت ضروری ہے

میٹرس (گدا) باقاعدگی سے تو تبدیل نہیں کیا جاتا ۔ تاہم جب اس کی حالت میں تبدیلی آنے لگے یا اسے خریدے ہوئے کم سے کم آٹھ سال ہوگئے ہوں تو سمجھ لیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسے تبدیل کرلیا جائے ۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ کئی کمپنیاں اسیسی ہیں جن کے میٹرس آٹھ سال کے بعد بھی نرم اور آرام دہ ہوتے ہیں ۔ اگر خواتین چاہیں تو آٹھ سال کے بعد بھی اس کا استعمال جاری رکھ سکتی ہیں لیکن اگر کسی وجہ سے وہ گدا تبدیل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے ۔ یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ پرسکون نیند کیلئے میٹرس کا ٹھیک ہونا یعنی آرام دہ ہونا بہت ضروری ہیں ۔ بہت سی خواتین کو اس بات کا بھی پتا نہیں ہوتا کہ مارکیٹ میں کئی طرح کے گدے بآسانی دستیاب ہیں ، ان گدوں کو آرام دہ ، جسم کے وزن اور سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے پسند کیا جاسکتا ہے اور خریدا جاسکتا ہے ۔ ایسی خواتین جنہیں کمر یا ہڈیوں میں درد کی شکایت رہتی ہے وہ اگر چاہیں تو خاص قسم کا ’’ آرتھو ‘‘ خصوصیات والا گدا پسندکرسکتی ہیں ۔ یہ خاص طور پر ایسے لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے، جنہیں ہڈیوں میں مستقل درد کا مسئلہ رہتا ہو اس میٹرس کو استعمال کرنے کی وجہ سے جسم کے کسی ایک حصے پر سارا پریشر یا بوجھ نہیں پڑتا ۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میں جیل ، فوم اور تھراپی کے نام سے بھی میٹرس دستیاب ہیں ۔