میٹرو ٹرین کولکتہ میں آگ کی شعاعیں مسافروں میں خوف وہراس

کولکتہ31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بیل گچھیا میٹرو اسٹیشن کے پاس نیو گڑیا کی طرف جانے والی میٹرو سے آگ کی شعاعیں نکلنے کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔جلد سے جلد مسافروں سے ٹرین کو خالی کرایا گیا۔صبح10.45بجے دمدم اسٹیشن سے ایک میٹرو ٹرین بیل گچھیا کیلئے روانہ ہوئی،اسی درمیان ٹرین کے ڈبے سے دھواں نظر آیا۔تاہم ٹرین کو خالی کرانے کے دوران کچھ افراد جلدبازی میں گرگئے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔تاہم میٹروانتظامیہ نے بتایا کہ ٹریک پر کوئی خرابی نہیں ہے ،تاہم جانچ جاری ہے ۔گزشتہ چند مہینوں سے اس طرح کے واقعات رونما ہونے کے بعد میٹرو ٹرین کے رکھ رکھاؤ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔کلکتہ میٹرو میں یک بعد دیگر اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔میٹرو انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کو خالی کرالیا۔ کلکتہ میٹرو انتظامیہ نے بتایا کہ رکھ رکھاؤ میں کوتاہیوں کی وجہ سے یہ واقعہ سامنے آیا ہے ۔