میٹرو ریل کراسنگ پر کام ، ٹرین خدمات کی جزوی منسوخی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جڑواں شہر میں بھارت نگر اور صنعت نگر اسٹیشنس کے درمیان ایس سی آر ریل ٹریک نیٹ ورک پر میٹرو ریل کراسنگ کے کاموں کے سلسلے میں 28 فروری کو 12 بجکر 15 منٹ دوپہر تا 3 بجکر 15 منٹ سہ پہر سیکشن ہذا کی ٹرین نقل و حرکت پابندی رہے گی ۔ جو منسوخی / جزوی منسوخی اور متعدد ٹرین خدمات بشمول ایم ایم ٹی ایس خدمات کی ری شیڈیولنگ کا سبب ہوگی ۔ ایس سی آر حکام کے بموجب 18 ایم ایم ٹی ایس خدمات جو لنگم پلی سے اور کو 12 بجکر 15 منٹ دوپہر تا 3 بجکر 15 منٹ سہ پہر چلائی جاتی ہیں ، منسوخ کردی گئی ہیں ۔ ایم ایم ٹی ایس ٹرین نمبر 47185 اور 47115 لنگم پلی تا فلک نما اور حیدرآباد تا لنگم پلی بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں ۔ اسی طرح چار پاسنجر خدمات وقار آباد کاچی گوڑہ ، تانڈور حیدرآباد ، حیدرآباد تانڈور اور سکندرآباد وقار آباد پاسنجر ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔ ٹرین نمبر 47200 فلک نما ۔ حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس سرویس سکندرآباد اور حیدرآباد کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی ۔ ٹرین نمبر 12026 / 12025 پونے ۔ سکندرآباد ۔ پونے شتابدی ایکسپریس لنگم پلی اور سکندرآباد کے درمیان جزوی طور پر منسوخ ہوگی ۔ ٹرین سکندرآباد کی بجائے لنگم پلی سے لنگم پلی پر شیڈول کے اوقات کے مطابق ٹرمینٹ اور اوریجینٹ رہے گی ۔ ٹرین نمبر 12748 وقار آباد ۔ گنٹور پالناڈو ایکسپریس جو 1 بجکر 45 منٹ دوپہر کو وقار آباد روانہ ہوتی ہے ۔ اس کو 2 بجکر 30 منٹ دوپہر روانگی کیلئے ری شیڈول کیا گیا ہے ۔۔