میلاد النبیؐ کا پیام ابنائے وطن تک پہنچانے کی ضرورت

حیدرآباد۔31ڈسمبر(سیاست نیوز) سرکاردوعالم صلی اللہ وعلیہ سلم کی میلاد اس طرح منائیں کہ ہمارے آقاؐ جو تمام عالموں کے لئے رحمت بناکر دنیا میں بھیجے گئے تھے آپؐ کی رحمت کی ٹھنڈک کو دیگر ابنائے وطن بھی محسوس کرسکیں۔ رکن ریاستی پبلک سرویس کمیشن جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس ( ریٹائرڈ ) نے ایچ اے ایس انڈیا کے دفتر واقع حسینی عالم میں میلاد النبیؐ کس طرح منائی جائے پر مبنی پوسٹرس کی اجرائی کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے پانچ چھ سال سے میلا النبیؐ کے نام پر جو نمائش کے مظاہرے کئے جارہے ہیں جن کا تعلق نہ تو میلاد النبی ؐکے جشن سے نہ ہی شریعت سے ہے ۔ جنا ب محمد علی رفعت نے کہاکہ دیگر ابنائے وطن سے مسابقتی ماحول پید ا کرنے کی جو کوششیں کی جارہی ہیں وہ عین اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔انہوں نے لائوڈ اسپیکرس کے استعمال‘ٹریفک کے خلل پڑنے والے حرکات کے بجائے آقا کی تبلیغ کے ذریعہ ملک کے دیگر ابنائے وطن کو جشن میلاد النبیؐ کے متعلق معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس ضمن میں قوم وملت کی رہنمائی کے لئے علماء ومشائخین وسیاسی قائدین اپنی خاموشی کو ختم کریں ۔انہوں نے ایچ اے ایس انڈیا کی جانب سے جو شعور بیداری کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے اس پر سوسائٹی کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

صدرہیو من لائف اوکینگ سوسائٹی آف انڈیا مولانا سید طار ق قادری نے کہاکہ ایچ اے ایس انڈیا میلاد النبیؐ کس طرح منائیں کے عنوان پر نعروں کے انعامی مقابلہ کا اعلان کیا تھا جس کے ردعمل میں ناصرف حیدرآباد بلکہ ریاست کے دیگر اضلاع سے بھی ہمیں خطوط ملے جس پر نہ صرف نعرے لکھے ہوئے تھے بلکہ ملت کا درد رکھنے والے مسلمان بھائیوں نے مضامین بھی روانہ کئے ۔ مولانا طار ق قادری نے کہاکہ اس انعامی مقابلہ کا مقصد جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر نوجوان نسل میں شعور بیداری مہم کا آغاز تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ الحمد اللہ بے شمار نعروں اور مضامین ہمارے دئے گئے پتہ پر روانہ کئے گئے جس کے مطابق ہم نے میلاد النبیؐ کس طرح منائیں کے عنوان سے پوسٹر س کی اجرائی بھی عمل میں لائی ہے۔ جنرل سکریٹری ایچ اے ایس انڈیا مولانا سید عبدالقادر قادری نے کہاکہ جشن میلا النبیؐ عید وں کی عید ہے جس کا منانا ہر مسلمان پر فرض کے مماثل ہے مگر پڑوسیوں کو تکلیف میںڈالکر جشن منانے کی تعلیم وجہہ تخلیق کائناتؐ نے ہمیں نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جشن میلا د النبیؐ کے موقع پر مسلمانِ دکن پر عائد ذمہ داریوں کے متعلق ان میں شعور بیداری مہم کا جو ہم نے آغاز کیا ہے وہ ضرور کامیا ب ہوگی۔ سید خضر پاشاہ‘ مولانا حسین محمد قادری نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔