میلاد النبیؐ برادران وطن میں پیغمبر اسلام کا تعارف پیش کرنے کا زرین موقع

محمد ﷺ پر کتابچہ کا اجراء ، نواب زاہد علی خاں ، غلام نبی شاہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پیغمبر اسلام ﷺ حیات طیبہ زماں و مکان کی حد بندیوں سے گذر کر نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری نسل انسانی جن و انسان کے لیے مشعل راہ ، مینارہ نور ہے ۔ آپﷺ کو زندگی میں انسانیت کے ہر غم کا علاج ہر مشکل کا حل ، مسائل کی مستقل گروہ کشائی ہے ، اب ہم پر یہ فریضہ عائد ہوتا ہے ایسی عظیم شخصیت کا تعارف غیر مسلم بھائیوں میں کروائیں ۔ اس کے لیے رب العالمین ہمیں اپنا خلیفہ بناکر بھیجا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار داعی اسلام غلام نبی شاہ نقشبندی نے بردران وطن میں حضرت محمد ﷺ کا تعارف پر کتابچہ کے اجراء کے موقع پر کیا ۔ نواب زاہد علی خاں مدیر سیاست نے کتاب ’ عالمی قائدین کی آراء ، پیغمبر اسلام پر ‘ Prophet Mohammed (pbuh) in Eminent’s Eyes کا انگریزی اور تلگو کا اجراء کرتے ہوئے کہا ، اسلام دشمن طاقتیں ، نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ اسلام کی شبیہہ بگاڑ کر منظم انداز میں بدنام کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے اندوہناک حالات میں نبی آخر الزماں ﷺ کی شخصیت پر مختلف زبانوں میں لکھ کر عام کرنا یہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت پیش کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کے دل سے اسلام کے خلاف پائے جانے والی نفرتوں اور عناد کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ خطیب و ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نے کہا برادران وطن کو حکمت دانائی کے ساتھ ان کی مادری زبان میں رحمت للعالمین ﷺ پر غیر مسلم دانشوروں قائدین کو آراء پر مشتمل کتاب جس میں مہاتما گاندھی ، سوامی ویویکانند ، مائکل ہارٹ ، برناڈشاہ وغیرہ کو پیش کرتے ہوئے ہم ہماری منصبی ذمہ داری ادا کریں اور عدم روا داری کے ماحول کا یہ موثر جواب ہے ۔ میلاد النبیؐ اس کا زرین موقع ہے ۔ یہ کتابچہ کے ذریعہ بہ آسانی ہم پرامن فضاء کے استحکام میں مدد کرسکتے ہیں ۔ یہ کتابیں ڈاکٹر سراج ولا متصل جامع مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ یہ کتابیں انگلش ، ہندی ، تلگو ، اردو میں دیدہ زیب رنگین دستیاب ہیں ۔۔