میسی کی کوپا امریکہ کپ میں شرکت

تاگیر۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھلے ہی فی الحال بین الاقوامی میچوں کے لیے دستیاب نہ ہوں لیکن ارجنٹینا فٹ بال ٹیم کے کوچ نے ان کے اس سال کوپا امریکہ ٹورنمنٹ میں کھیلنے کا بھروسہ ظاہر کیا ہے۔ ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ میسی 8 ماہ کے بعد ٹیم میں واپس آئے اور گزشتہ جمعہ کو وینزویلا کے خلاف ارجنٹینا کے دوستانہ میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔ لیکن ارجنٹینا 1-3 سے یہ میچ ہار گیا تھا۔